محمد حسنین کا مشکوک بولنگ ایکشن پر بائیومکینک ٹیسٹ

ویب ڈیسک  منگل 18 جنوری 2022
آئی سی سی کی بائیو مکینکس لیبارٹری میں معائنہ کیا گیا (فائل فوٹو)

آئی سی سی کی بائیو مکینکس لیبارٹری میں معائنہ کیا گیا (فائل فوٹو)

 لاہور: بگ بیش لیگ میں ڈیبیو کرنے والے نوجوان پاکستانی فاسٹ بولر محمد حسنین کے مشکوک بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ ہوگیا، جس کی رپورٹ دو ہفتے بعد جاری کی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سڈنی تھنڈرز اور سڈنی سکسرز کے 15جنوری کو ہونے والے میچ میں امپائرز نے فاسٹ بولر کا ایکشن رپورٹ کیا تھا۔

حسنین کے بولنگ ایکشن کا  لاہور میں آئی سی سی کی بائیو مکینکس لیبارٹری میں معائنہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کی رپورٹ پندرہ روز بعد جاری کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ہینرکس موئسز نے محمد حسنین پر چکنگ کا الزام عائد کردیا

واضح رہے کہ سندھ کے شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر نے بگ بیش لیگ کے ڈیبیو میچ میں میڈن ان اوور میں تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: محمد حسنین کا بگ بیش لیگ میں تباہ کن آغاز

یہ بھی یاد رہے کہ سڈنی سکسرز کے کپتان نے محمد حسنین پر بال کو چبانے کا الزام بھی عائد کیا تھا تاہم امپائرز کو اس حوالے سے کوئی شواہد نہیں ملے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔