کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری

ویب ڈیسک  بدھ 19 جنوری 2022
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا اطلاق صرف کراچی پر ہوگا فوٹو: فائل

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا اطلاق صرف کراچی پر ہوگا فوٹو: فائل

 اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 76 پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نومبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق قیمت میں کمی کا اطلاق 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو، لائف لائن اور زرعی صارفین پر نہیں ہوگا۔

بجلی کی قیمت میں کمی کا ریلیف آئندہ ماہ فروری کے بلوں میں فراہم کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔