کورونا بڑھ گیا تو ہنگامی صورت حال ہوسکتی ہے ڈاکٹر فیصل سلطان

دس فیصد شرح والے علاقوں میں پابندیوں کی ضرورت ہے، فیصل سلطان


ویب ڈیسک January 19, 2022
اومی کرون دیگر وائرسز کے مقابلے میں تیزی سے پھیل رہا ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان فوٹو: فائل

KARACHI/LAHORE: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہوا تو ہنگامی صورت حال ہوسکتی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ اومی کرون ہر جگہ بہت تیزی سے پھیل رہا ہے مگر یہ دوسرے وائرس کی نسبت کم نقصان دہ ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 7 کا انعقاد کورونا احتیاطی تدابیر کے ساتھ ہی ممکن ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 10فیصد شرح سے زیادہ شہروں میں پابندیاں لگانے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا کی پانچویں لہر کا سامنا ہے لیکن کاروباری مراکز بند نہیں کریں گے، وزیر اعظم

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا کی تازہ ترین صورت حال کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے گئے، جس میں بتایا گیا تھا کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 8 افراد انتقال کرگئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 9.48 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: این سی او سی؛ اسکولوں میں حاضری 50 فیصد کرنے سمیت مختلف پابندیوں کا فیصلہ

این سی او سی نے بتایا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 57 ہزار 669 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5472 افراد کو کورونا کی تشخیص ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں