سعودیہ سے بے دخل200 پاکستانی کراچی پہنچ گئے

اسٹاف رپورٹر  جمعرات 20 جنوری 2022
سعودی عرب سے بے دخل تمام مسافروں کی مکمل طور پر طبی جانچ پڑتال کی گئی اورریپڈ ٹیسٹ کیے گئے۔ فوٹو : فائل

سعودی عرب سے بے دخل تمام مسافروں کی مکمل طور پر طبی جانچ پڑتال کی گئی اورریپڈ ٹیسٹ کیے گئے۔ فوٹو : فائل

 کراچی: سعودی عرب سے بے دخل کیے 200سے زائدپاکستانی بدھ کی صبح کراچی پہنچے بے دخل کیے گئے، مسافر جدہ اور ریاض سے دو پروازوں کے ذریعے جناح ٹرمینل پہنچے۔

سعودی عرب سے بے دخل تمام مسافروں کی مکمل طور پر طبی جانچ پڑتال کی گئی اورریپڈ ٹیسٹ کیے گئے، اس موقع پر لمبی قطار لگنے پر بے دخل مسافروں نے ائرپورٹ لاونج میں احتجاج بھی کیا، ٹیسٹ کا عمل مکمل ہونے کے بعد تمام مسافروں کو جانچ پڑتال کیلیے ایف آئی اے ایمیگریشن کاؤنٹر منتقل کیا گیا۔

بعدازاں انھیں گھرجانے کی اجازت دی گئی، پاکستانی مسافر مختلف الزامات کے تحت سعودی عرب سے بے دخل کیے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔