- سعودیہ میں پہلی بار کسی ایئرلائن کی خواتین عملے کے ساتھ پرواز مکمل
- فضل الرحمان نے مجھے اور عمران خان کو قتل کی براہ راست دھمکی دی ہے، شیخ رشید
- شادی کی تقریب میں رقص و سرود کی محفل سجانے پر خواتین سمیت 11افراد گرفتار
- ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا
- کورونا وبا؛ سعودی عرب نے بھارت سمیت 15 ممالک کے سفر پر پابندی لگا دی
- مقبوضہ کشمیر میں زیر تعمیر ٹنل بیٹھ گئی، 10 مزدور ہلاک
- امریکی ڈاکٹر پاکستانی درزی سے شادی کیلئے گوجرانوالہ پہنچ گئی
- ن لیگ اور اتحادیوں کا اجلاس؛ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز پر اعتماد کی قرارداد منظور
- پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی ملتوی، اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کوشش ناکام
- کسی سے ڈکٹیشن نہ لینا عمران خان کے گلے پڑ گیا، شوکت ترین
- فکسنگ اسکینڈل میں ملوث سلمان بٹ سنگاپور کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر
- بھارت میں پوجا پاٹ کیلیے انتہا پسند خواتین کی مسجد میں گھسنے کی کوشش
- عثمان بزدار نے عون چوہدری کو 50 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس بھیج دیا
- زراعت، پینے کے پانی کے بعد اب صنعتوں کو پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ ہے،شرجیل میمن
- پاکستانی نژاد ہسپانوی بہنوں کے قتل میں ملوث 6 ملزمان گرفتار
- پنجاب اسمبلی کے عہدیداروں کے خلاف کارروائی شہباز شریف کے حکم پر ہوئی، پرویز الٰہی
- تحریک انصاف آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان آج کرے گی
- بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 349 میگاواٹ ہونے کے باعث 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ
- کسی کو بھی پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیرِخارجہ
- فیفا ورلڈکپ 2022: خواتین ریفریز پہلی بار فرائض نبھائیں گی
ریلوے اراضی سے تجاوزات کا خاتمہ، سرکلر ریلوے پر کام تیز کیا جائیگا، وزیر ریلوے

وزیرکا قلیوں سے پیسے نہ لینے کا اعلان، پلانٹ لگانے پر سیلانی ویلفیئرکا شکریہ۔فوٹو:فائل
کراچی: وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی کے لیے وفاق ٹرانسفارمیشن پلان پر کام کررہا ہے جب کہ اس پلان کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور گورنر سندھ عمران اسماعیل دیکھ رہے ہیں۔
کراچی میں کینٹ اسٹیشن پر سیلانی ویلفیئر کے تعاون سے قائم آر او پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیرریلوے اعظم سواتی نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلولے پر کام کو تیز کیا جائے گا، ریلوے کی اراضی سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر سیلانی ٹرسٹ کے سربراہ مولانا بشیر فاروقی بھی موجود تھے۔
وفاقی وزیرریلوے اعظم سواتی نے کہا کہ میں بشیر فاروقی صاحب اور ان کے ٹرسٹ کا مشکور ہوں کہ انھوں نے اسٹیشن پر آر او پلانٹ لگایا اس سے مسافروں کو صاف پینے کا پانی ملے گا۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے چھوٹے طبقے کو اوپر اٹھانا ہے۔ جو اللہ کی مخلوق کو سینے سے لگا تا ہے اللہ ان کو ترقی دیتے ہیں۔
اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ آج قلی کی آزادی کا دن ہے اج سے قلی سے پیسے نہیں لیں گے۔اس حوالے سے کوئی ٹھیکہ نہیں ہوگا۔ریلوے ان کا کوئی پیسے نہیں لے گا۔ ملک میں جاگیردارانہ نظام کے ساتھ اب ٹھیکے داری نظام کا خاتمہ کرنا ہے۔ اسد عمر اور گورنر سندھ کی سربراہی میں کراچی سرکلر پر کام ہورہا ہے۔ اپنی زندگی میں کے سی ار پر کام کروں گا اور یہ خواب پورا ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ہم عوام کی خدمت کررہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ کراچی کے عوام ٹیکس دیتے ہیں۔وفاق کراچی کے مسائل کے لیے بڑے منصوبوں پر کام کررہا ہے۔ ہم ملک کے تمام اسٹیشنوں کوجدیداورخوبصورت بنائیں گے۔مولانا بشیر فاروقی نے کہا کہ آر او پلانٹ سے یومیہ دوکروڑ گلاس پانی فراہم کرے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔