شہباز گل نے شہزاد اکبر کے عہدہ چھوڑنے کی وجہ بتا دی

ویب ڈیسک  پير 24 جنوری 2022
شہزاد اکبر کا استعفیٰ قبول ہوگا یا نہیں، فیصلہ وزیراعظم کریں گے، معاون خصوصی - فوٹو:فائل

شہزاد اکبر کا استعفیٰ قبول ہوگا یا نہیں، فیصلہ وزیراعظم کریں گے، معاون خصوصی - فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے سابق مشیر داخلہ احتساب شہزاد اکبر کے عہدہ چھوڑنے کی وجہ بتا دی۔

معاون خصوصی شہباز گل نے شہزاد اکبر کے عہدہ چھوڑنے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ شہزاد اکبر یا تو کام کر کے تھک گئے ہوں گے یا انہیں کوئی اور اچھا موقع مل رہا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے عہدے سے استعفی دے دیا

شہباز گل نے کہا کہ ہو سکتا ہے شہزاد اکبر اپنی موجودہ ذمہ داری سے خود خوش نہ ہوں، بہت سے امکانات ہیں، اس بارے میں بہتر رائے شہزاد اکبر خود دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ استعفیٰ قبول ہوگا یا نہیں، فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے، شہزاد اکبر کو پارٹی میں اہم ذمہ داری ملنے والی ہے، شہزاد اکبر سیاسی طور پر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں جا رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔