اسموکنگ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد آئٹم نمبر کی پیشکش ہوئی، علیزے شاہ

ویب ڈیسک  منگل 25 جنوری 2022
 ویڈیو علیزے شاہ کے علم میں لائے بغیر بنائی گئی تھی  فوٹوفائل

ویڈیو علیزے شاہ کے علم میں لائے بغیر بنائی گئی تھی فوٹوفائل

کراچی: اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ کا کہنا ہے کہ اسموکنگ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں آئٹم نمبر کی پیشکش ہوئی۔

چند روز قبل علیزے شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ گاڑی میں بیٹھ کر سگریٹ نوشی کرتی ہوئی نظر آرہی تھیں۔ یہ ویڈیو علیزے شاہ کے علم میں لائے بغیر بنائی گئی تھی اور ان کی اجازت کے بغیر کسی نامعلوم شخص نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: علیزے شاہ کی وائرل اسموکنگ ویڈیو

علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ اس ویڈیو کی وجہ سے ان کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ علیزے نے حال ہی میں انسٹا اسٹوری پر بتایا کہ ’’میری اسموکنگ کی ویڈیو لیک ہونے کے فوراً بعد مجھے آئٹم سونگ کی پیشکش ہوئی۔ سگریٹ کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہونے پر سمجھا گیا کہ میں آئٹم گرل بننے کے لیے تیار ہوں‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: سال 2021 میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز

واضح رہے کہ علیزے شاہ کی اسموکنگ ویڈیو وائرل ہونے پر ایف آئی اے سائبر کرائم کے صدر عمران ریاض نے کسی کی اجازت کے بغیر اس کی ویڈیو بنانے اور اسے سوشل میڈیا سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل کرنے کی صورت میں ہونے والے نتائج سے آگاہ کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔