راولپنڈی میں دوسری شادی کی خواہش پر بیوی نے شوہر کو قتل کردیا

ویب ڈیسک  منگل 25 جنوری 2022
سی پی او راولپنڈی عمر سعید ملک نے قتل کی واردات کا نوٹس لے لیا ۔ فوٹو : فائل

سی پی او راولپنڈی عمر سعید ملک نے قتل کی واردات کا نوٹس لے لیا ۔ فوٹو : فائل

راولپنڈی میں دوسری شادی کی خواہش پر بیوی نے شوہر کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے مصر یوٹ میں دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کرنے والے شخص کو بیوی نے گولی مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگئی۔

سی پی او عمر سعید ملک نے نوٹس لے کر پولیس کو ملزمہ کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمہ روبینہ نے شوہر کو کمرے میں سوتے ہوئے قتل کیا، ملزمہ نے بارہ بور پسٹل سے شوہر کی گردن پر فائر کیا جس سے ذوالفقار موقع پر دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ صدر بیرونی نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے، ابتدائی تحقیقات میں خاتون کے ہاتھوں شوہر کے قتل کی وجہ 50 سالہ شوہر کی جانب سے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کرنا تھا۔

پولیس نے ملزمہ کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور  جائے وقوع سے اہم شواہد کو قبضے میں کرلیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔