حکومتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی کی وزیراعظم کو طالبان مذاکرات پر بریفنگ

طالبان نے فائر بندی کے حوالے سے کچھ وقت مانگا ہے امید ہے وہاں سے حوصلہ افزا جواب ملے گا، عرفان صدیقی


ویب ڈیسک February 16, 2014
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بھی وزیراعظم اور عرفان صدیقی کے درمیان ملاقات کے موقع پر موجود تھے۔ فوٹو: پی آئی ڈی

KARACHI: طالبان سے مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر عرفان صدیقی نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور انہیں مذاکرات میں ہونے والی پیش ردفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزاعظم نواز شریف اورحکومتی کمیٹی کے رکن عرفان صدیقی کے درمیان ملاقات کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بھی وہاں موجود تھے۔ عرفان صدیقی نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ طالبان نے فائر بندی کے حوالے سے کچھ وقت مانگا ہے، طالبان کے جواب کے منتظر ہیں اور امید ہے طالبان کی جانب سے مشاورت کے بعد حوصلہ افزا جواب ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جانب سے مذاکراتی عمل بہتر سمت کی جانب گامزن ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے ملاقات کے موقع پر موجود وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھی وزیراعظم کو ملکی مجموعی سیکیورٹی صورتحال سمیت کراچی آپریشن پر بریفنگ دی۔

مقبول خبریں