بلوچستان میں حملوں کے بعد ملک بھر میں ہائی الرٹ

ویب ڈیسک  جمعرات 3 فروری 2022
دہشت گردی کے حملوں کے پیش نظر وزارتِ داخلہ کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کیا گیا (فائل فوٹو)

دہشت گردی کے حملوں کے پیش نظر وزارتِ داخلہ کی جانب سے ہائی الرٹ جاری کیا گیا (فائل فوٹو)

 اسلام آباد: وزارت داخلہ نے بلوچستان کے علاقے پنجگور اور نوشکی میں دہشت گرد حملے کے بعد ملک بھر کے لیے ہائی الرٹ جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے ایک بار پھر ملک بھر کے لیے ہائی الرٹ جاری کیا، جس میں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بلوچستان فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) نے دہشت گرد حملہ کامیابی سے ناکام بنایا اور دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

مزید پڑھیں: نوشکی اور پنجگور میں دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا، وزیر داخلہ

وزارتِ داخلہ نے دہشت گردوں سے مقابلے میں جام شہادت نوش کرنے والے بہادر سپوتوں کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقوں پنجگور اور نوشکی میں دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے کلیئرنس آپریشن کیا، جس میں 13 دہشت گردہلاک ہوئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 7 جوان شہید اور 3 زخمی بھی ہوئے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔