پاکستان کرکٹ بورڈ نے عامر سہیل کی جگہ ہارون رشید کو ترقی دے کر ڈائریکٹر گیم ڈیولپمنٹ مقرر کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈائریکٹر گیم ڈیولپمنٹ کا عہدہ عامرسہيل کی تقرری کالعدم قرار دينے کے بعد خالی ہواتھا، پی سی بی نے سربراہ يوتھ ڈويلپمنٹ ہارون رشيد کو ترقی دے کر ڈائریکٹر گیم ڈیولپمنٹ مقرر کردیا ہے۔
واضح رہے کہ عامر سہیل کو سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے چیف سلیکٹر اور ڈائرکٹر گیم ڈیولپمنٹ مقرر کیا تھا تاہم ان کی برطرفی کے بعد سابق کپتان کی تقرری بھی کالعدم قرار دے دی گئی تھی۔