نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بنادی

ملزم عبدالہادی سے 2 لاکھ 55 ہزار سعودی ریال، 23 ہزار 500 قطری ریال، اور 40 ہزار روپے پاکستانی برآمد ہوئے، حکام


ویب ڈیسک February 04, 2022
حکام نے ملزم کو گرفتار کرلیا—فائل فوٹو

ISLAMABAD: نیو اسلام آباد انڑنیشنل ائیرپورٹ پر اے ایس ایف نے منی لانڈرنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مسافر کی تحویل سے ایک کروڑ 3لاکھ روپے سے زائد مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔

حکام نے بتایا کہ سعودی عرب کے شہر دمام جانے والی پی ائی اے کی پرواز میں مردان سے تعلق رکھنے والا عبدالہادی نامی مسافر ائیرپورٹ پہنچا تو انڑنیشنل ڈیپارچر لاونج میں اے ایس ایف کے عملے نے مسافر و اس کے سامان کو چیک کیا۔

اے ایس ایف عملے نے بتایا کہ ملزم عبدالہادی کے سامان میں سے 2 لاکھ 55 ہزار سعودی ریال، 23 ہزار 500 قطری ریال، اور 40 ہزار روپے پاکستانی برآمد ہوئے۔

حکام کا کہنا تھا کہ برآمد کی گئی کرنسی کی مالیت پاکستانی روپوں میں 1 کروڑ 30 لاکھ 29 ہزار روپے بنتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مسافر کو کرنسی سمیت تحویل میں لیکر مزید قانونی کارروائی کے لیے پاکستان کسٹمز کے حوالے کردیا گیا جس سے مزید تحقیقات جاری ہیں اور انکشافات کی توقع ہے۔

مقبول خبریں