اعوان گوٹھ واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلیے بلوچستان اسمبلی کے باہر دھرنا جاری

قاتل گرفتار نہ ہوئے تو سخت ردعمل سامنے آئے گا، سردار یار محمد رند، بلوچستان حکومت کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم


ویب ڈیسک February 19, 2022
قاتل گرفتار نہ ہوئے تو سخت ردعمل سامنے آئے گا، سردار یار محمد رند، بلوچستان حکومت کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم (فوٹو : فائل)

لاہور: کچھی اعوان گوٹھ واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے بلوچستان اسمبلی کے باہر دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے، مظاہرین نے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے بلوچستان حکومت کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع کچھی کے علاقے اعوان گوٹھ واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے بلوچستان اسمبلی کے باہر دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے جس میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند بھی موجود ہیں۔

جاں بحق افراد کے لواحقین اور اہل علاقہ بھی دھرنے میں موجود ہیں۔ سردار یار محمد رند نے ملزموں کی گرفتاری کے لیے بلوچستان حکومت کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہے اور کہا ہے کہ قاتلوں کی عدم گرفتاری کی صورت میں سخت لائحہ عمل طے کریں گے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع کچھی میں 12 نومبر کو ملزمان نے فائرنگ کرکے اعوان برادری کے پانچ افراد کو قتل کردیا تھا ایف آئی آر میں سابق رکن اسمبلی بھی شامل ہیں، گرفتاریاں نہ ہونے پر لواحقین نے پہلے بلوچستان اور سندھ کو ملانے والی شاہراہ بلاک کی تھی اور اب دو روز سے وہ بلوچستان اسمبلی کے باہر بیٹھے ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں