ظہیر عباس نے بیٹسمینوں کی رہنمائی شروع کردی سعید نے کیمپ جوائن کرلیا

سابق کپتان اپنا مخصوص ہیٹ پہنے پلیئرزکی پرفارمنس کا جائزہ لیتے اور مفید مشورے دیتے رہے۔


Sports Reporter February 20, 2014
سابق کپتان اپنا مخصوص ہیٹ پہنے پلیئرزکی پرفارمنس کا جائزہ لیتے اور مفید مشورے دیتے رہے۔ فوٹو: فائل

ظہیر عباس نے بیٹسمینوں کی رہنمائی شروع کردی، سابق کپتان اپنا مخصوص ہیٹ پہنے پلیئرزکی پرفارمنس کا جائزہ لیتے اور مفید مشورے دیتے رہے۔

ایشیا کپ کی تیاریوں کیلیے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں دوسرے روز بھی جاری رہا، ایک روز کی تاخیر کے بعد سعید اجمل نے بھی رپورٹ کردی،آف اسپنر ساتھی کرکٹرز کے ہمراہ بھر پور پریکٹس کرتے رہے، کھلاڑیوں نے پہلے صبح کے سیشن میں فیلڈنگ کوچ شعیب محمد کی نگرانی میں کیچ پریکٹس کے بعد سہ پہر کو دوسرے مرحلے میں بیٹنگ اور بولنگ کی۔ ظہیر عباس نے پہلے تووسطی پچ پر بیٹسمینوں کو کھیلتے دیکھا اور تکنیکی خامیاں دور کرنے کیلیے مفید مشورے بھی دیے، سہ پہر کے سیشن میں پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی اور بورڈ کے سربراہ سابق خالد محمود نے کیمپ کا دورہ کرکے کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کی۔