اکرم کے معاہدے میں 2 سالہ توسیع سابق چیئرمین نے کی نجم سیٹھی

تمام فیصلوں پر کسی اور وقت نظر ثانی کی جائے گی۔نجم سیٹھی


Sports Reporter February 20, 2014
تمام فیصلوں پر کسی اور وقت نظر ثانی کی جائے گی۔نجم سیٹھی۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD: ہیڈ کوچ معین خان، بیٹنگ کنسلٹنٹ ظہیر عباس، فیلڈنگ کوچ شعیب محمد اور بولنگ کوچ محمد اکرم سمیت کئی سابق کرکٹرز کے مشوروں سے الجھاؤ پیدا ہونے کے سوال پر نجم سیٹھی نے کہاکہ سب کو اپنااپنا کام کرنا ہے۔

بولنگ کوچ کو توسیع ذکا اشرف نے دی تھی، فی الحال انھیں کام جاری رکھنے دیا، ڈیل نائلر سے ورلڈ 20 ٹوئنٹی تک کا معاہدہ ہے، وہ ورلڈ ایونٹ کے بعدفارغ ہوجائیں گے، تمام فیصلوں پر کسی اور وقت نظر ثانی کی جائے گی۔