روسی صدرنے خون ریزی اورتباہی کا انتخاب کیا ہےبرطانوی وزیراعظم

برطانیہ اوراتحادی روس کی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیں گے، بورس جانسن


ویب ڈیسک February 24, 2022
یوکرین کے صدر سے رابطہ کرکے آئندہ کے لائحہ عمل پربات کی ہے، بورس جانسن

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے روس کے یوکرین پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے صدرنے خونریزی کا انتخاب کیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ٹویٹ میں کہا کہ روسی صدرولادی میرپیوٹن نے یوکرین پربلااشتعال حملہ کرکے خون ریزی اورتباہی کے راستے کا انتخاب کیا ہے۔



انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے فون پرگفتگومیں آئندہ کے لائحہ عمل پرتبادلہ خیال کیا ہے۔ برطانیہ اوراتحادی روسی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیں گے۔

مقبول خبریں