پاکستانی کے ہاتھوں لڑکے کی ہلاکت افریقی شہر میں ہنگامے

نوجوان چوری کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا جسے پاکستانی دکاندار نے تشدد کرکے ہلاک کردیا


AFP February 20, 2014
مشتعل ہجوم نے غیرملکیوں کی 15 دکانیں تباہ کردیں، فائرنگ کرنیوالے پاکستانی گرفتار۔

جنوبی افریقامیں ایک پاکستانی نے لوگوں کے ایک ہجوم پرفائرنگ کردی جس سے کئی شہری زخمی ہوگئے۔

واقعہ پریٹوریا کے مشرقی قصبے میںپیش آیا جہاں مقامی لوگ پاکستانی تاجروں کے ہاتھوں ایک نوجوان کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ حکام کے مطابق نوجوان دکانوں میں چوری کرتے ہوئے پکڑاگیا تھااور اسے مبینہ طورپر پاکستانی دکانداروں میں سے ایک نے تشددکرکے ہلاک کردیا۔ واقعے کے بعدشہر میں ہنگامے پھوٹ پڑے اورمشتعل ہجوم نے غیرملکیوں کی 15دکانیں تباہ کردیں۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے پاکستانی کوگرفتار کرلیا ہے۔