کورنگی میں ڈاکوؤں نے دکان سے 10 لاکھ روپے کا کپڑا لوٹ لیا

6 سے 7 ملزمان کپڑے کی ایک دکان کے تالے کاٹتے ہوئے اندر داخل ہوئے اور واردات کے بعد فرار ہوگئے


ویب ڈیسک February 27, 2022
6 سے 7 ملزمان کپڑے کی ایک دکان کے تالے کاٹتے ہوئے اندر داخل ہوئے اور واردات کے بعد فرار ہوگئے ۔ فوٹو : فائل

کراچی کے علاقے کورنگی میں کپڑے کی دکان میں نقب زنی کی واردات ہوئی جہاں ملزمان 10 لاکھ روپے مالیت سے زائد کا کپڑا لوٹ کر لے گئے۔

کورنگی 4 نمبر میں قائم تجارتی مرکز کی دکان میں نامعلوم افراد تالے کاٹ کر داخل ہوئے جب کہ واقعے کی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔

6 سے 7 ملزمان کو دیکھا گیا کہ کپڑے کی ایک دکان کے تالے کاٹتے کے بعد اندر داخل ہوتے ہیں اور بڑی تعداد میں کپڑے کے تھان لے کر فرار ہوجاتے ہیں۔