شریف اور زرداری فیملیز کو معلوم ہے عدالت سے بھاگنے میں ہی عافیت ہے فواد چوہدری

شہبازشریف کا مقدمہ کمزور ہے توعدالت سے بھاگ کیوں رہے ہیں؟ فواد چوہدری


ویب ڈیسک February 28, 2022
شہبازشریف روزانہ سماعت اورلائیو کوریج کی مخالفت کیوں کررہے ہیں،فواد چوہدری:فوٹو:فائل

وزیر اطلاعات و نشریات فواد حسین چوہدری کا کہنا ہے کہ شریف فیملی اور زرداری خاندان دونوں کو معلوم ہے کہ عدالت سے بھاگنے میں یہ عافیت ہے۔

یہ بات انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہی۔ وزیر اطلاعات نے مقدمے کی ایک اور تاریخ ملنے پر کہا کہ شہباز شریف کا مقدمہ اتنا کمزور ہے تو وہ عدالت سے بھاگ کیوں رہے ہیں؟ روزانہ سماعت اور لائیو کوریج کی مخالفت کیوں کررہے ہیں؟



فواد چوہدری نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ شریف اورزرداری فیملی دونوں کو پتا ہے کہ عدالت سے بھاگنے میں ہی عافیت ہے۔

مقبول خبریں