شکار پور میں 2 برادریوں میں تصادم 8 افراد جاں بحق

پولیس کے مطابق دونوں برادری میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے علائقہ میدان جنگ بن گیا


ویب ڈیسک March 01, 2022
پولیس کے مطابق دونوں برادری میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے علائقہ میدان جنگ بن گیا ۔ فوٹو : فائل

کراچی: شکار پور میں 2 برادریوں میں زمین کے معاملے پر تصادم میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

شکار پور میں 2 برادریوں میں خونی تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے، واقعہ جمال پور تھانے کی حدود کچے کے علاقے میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق دونوں برادریوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے علاقہ میدان جنگ بن گیا اور لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا، دونوں برادری میں کئی سالوں سے زمین کے کے معاملے پر تنازع چل رہا تھا۔