پاکستان ویمن ٹیم کو ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش سے بھی شکست

اوپنر سدرہ امین کی سنچری بھی رائیگا گئی


ویب ڈیسک March 14, 2022
پاکستانی اوپنر سدرہ امین بیٹنگ کرتے ہوئے۔ فوٹو: آئی سی سی

GHAZIABAD: ویمن ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کو بنگلہ دیش سے بھی شکست ہوگئی، خواتین ٹیم کی ایونٹ میں یہ مسلسل چوتھی شکست ہے۔

بنگلہ دیش ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 235 رنز کا ہدف دیا لیکن گرین شرٹس مقررہ 50 اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز ہی بنا سکی۔

اوپنر سدرہ امین کی سنچری بھی رائیگا گئی، انہوں نے 104 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اوپنر ناہیدہ خان 43 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

مزید پڑھیں: ویمن ورلڈ کپ؛ پاکستان کو مسلسل تیسرے میچ میں بھی شکست

پاکستان ویمن ٹیم نے کھیل کا آغاز تو اچھا کیا لیکن تیسری وکٹ 183 رنز پر گرنے کے بعد پوری ٹیم لڑکھڑا گئی اور مقررہ اوورز تک ہدف حاصل نہ کرسکی۔

اس سے قبل، گرین شرٹس کو پہلے میچ میں بھارت، دوسرے میں آسٹریلیا اور تیسرے میں جنوبی افریقہ سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ پوائنٹس ٹیبل اس وقت پاکستانی ٹیم سب سے آخری نمبر پر موجود ہے۔

مقبول خبریں