تحریک عدم اعتماد شہباز شریف فضل الرحمان کی ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات
ایم کیو ایم نے کبھی وزارتوں کی نہیں بلکہ ہمیشہ شہری علاقوں کی بات کی ہے، رہنما کیو ایم کیو امین الحق
لاہور:
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور متحدہ اپوزیشن (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم کےخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب بنانے کے لیے حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماوں سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں ایم کیو ایم کی جانب سے خالد مقبول صدیقی، سید امین الحق، عامر خان اور اظہار الحسن شریک ہوئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مریم اورنگزیب نے شرکت کی۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر امین الحق نے کہا کہ ایم کیو ایم نے کبھی وزارتوں کی نہیں بلکہ ہمیشہ شہری علاقوں کی بات کی ہے۔
ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم آئینی اور بنیادی حقوق کی ضمانت دینے کو تیار ہیں، پہلی بار ایک منفرد اور قومی حکومت بننے جا رہے ہیں۔ امین الحق کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کی ملاقاتیں جاری رہی ہیں، تین باتیں کہوں گا جو ہم چاہتے ہیں، جمہوری نظام قائم رہنا چاہیے، پارلیمنٹ کی بالادستی قائم رہنی چاہیے، ملک بھر میں امن و امان قائم رہنا چاہیے۔
سعد رفیق نے کہا کہ مذاکرات کامیاب ہوئے ہیں اسی لیے تو آج ایم کیو ایم کے پاس آئے تھے، چوہدری برادران لاہور چلے گئے اس کا معلوم نہیں، میڈیا کو زیادہ خبر ہوتی ہے۔