واٹس ایپ نے نیا سکیورٹی فیچر متعارف کرا دیا

کوڈ ویری فائی کا فیچر انسٹالیشن ہونے کے بعد واٹس ایپ ویب استعمال کرتے وقت خود بخود کام کرے گا


ویب ڈیسک March 20, 2022
فیچر استعمال کرنے پر واٹس ایپ 3 مختلف میسجز دکھائے گا (فوٹو، فائل)

پیغام رسانی کی سب سے بڑی ایپلیکیشن واٹس ایپ نے ویب سائٹ سکیورٹی کمپنی کلاؤڈ فلیر کے تعاون سے ایپ میں سکیورٹی کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

واٹس ایپ کے فیچرز اور اپڈیٹ پر نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کا نیا فیچر ''کوڈ ویری فائی'' کے نام سے ہے جو بنیادی طور ایپلیکیشن کے ویب براؤز کی توسیع ہے، اس اقدام کا مقصد واٹس ایپ ویب کوڈ کی حفاظت کرنا ہے، اس طرح یہ بھی جاننا ممکن ہوگا کہ کسی نے کوڈ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ تو نہیں کی ہے۔

کوڈ ویری فائی کا فیچر انسٹالیشن ہونے کے بعد واٹس ایپ ویب استعمال کرتے وقت خود بخود کام کرے گا۔

فیچر استعمال کرنے کا طریقہ

فیچر استعمال کرنے پر واٹس ایپ 3 مختلف میسجز دکھائے گا جن میں پہلا میسج کوڈ ویری فائی پر موجود سبز آئیکن اس بات کی نشاندہی کرے گا کہ صارف واٹس ایپ ویب کا مستند ورژن استعمال کررہا ہے جبکہ کوڈ بھی تصدیق شدہ بتائے گا۔

جبکہ دوسرے میسج میں کوڈ ویری فائی پر سرخ آئیکن کوڈ کے غیر تصدیق شدہ ہونے کی نشاندہی کرے گا۔ اسی طرح تیسرے میسج میں کوڈ ویری فائی کے فیچر پر اورنج آئیکن کی نشاندہی ممکنہ خطرے کا پتا دے گا۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ میں کوڈ ویری فائی کا فیچر ویب براؤزر اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے جبکہ یہ سکیورٹی فیچر فی الحال گوگل کروم ، موزیلا فائرفوکس اور مائیکروسوفٹ ایڈج پر دستیاب ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں