سجل علی نے سوشل میڈیا پر اپنے نام کے ساتھ لگا احد رضامیر کا نام ہٹادیا

گزشتہ کچھ عرصے سے احد اور سجل کے درمیان اختلافات کی خبریں منظر عام پر آرہی ہیں


ویب ڈیسک March 22, 2022
سوشل میڈیا پر احد اور سجل کی علیحدگی کی خبریں بھی وائرل ہیں فوٹوفائل

کراچی: اداکارہ سجل علی نے سوشل میڈیا پر اپنے نام کے ساتھ لگا احد رضامیر کا نام ہٹادیا۔

سجل علی اور احد رضامیر کی جوڑی پاکستانیوں کی اس وقت سے پسندیدہ جوڑی بن گئی تھی جب انہوں نے پہلی بار ایک ساتھ کام کیا تھا۔ بعد ازاں دونوں متعدد پراجیکٹس میں ساتھ نظر آئے اور پھر دونوں نے اپنی آن اسکرین محبت کو حقیقی زندگی میں بدلتے ہوئے شادی کرلی۔

احد رضامیر اور سجل علی کی شادی کی خبر سن کر ان کے مداح بھی بے حد خوش تھے۔ تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے دونوں کے درمیان اختلافات کی خبریں منظر عام پر آرہی ہیں۔ یہاں تک کہ سوشل میڈیا پر دونوں کی علیحدگی کی خبریں بھی وائرل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیدہ طوبیٰ نے سوشل میڈیا پر اپنے نام کے ساتھ دوبارہ والد کا نام لگالیا

لیکن ابھی تک سجل علی اور احد رضامیر یا پھر ان کے گھر والوں کی طرف سے ان دونوں کی علیحدگی کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔ تاہم اب سجل علی نے سوشل میڈیا پر اپنے نام کے ساتھ لگا احد رضامیر کا نام ہٹا دیا ہے۔

شادی کے بعد سجل علی نے انسٹاگرام پر اپنے نام کے ساتھ اپنے شوہر احد رضامیر کے نام کا اضافہ کرلیا تھا۔ لیکن اب انسٹاگرام پر ان کے نام کے ساتھ لگا شوہر کا نام ہٹ چکا ہے اور صرف سجل علی لکھا ہوا نظر آرہا ہے۔ جس سے بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ سجل اور احد کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔ تاہم ابھی دونوں کی جانب سے علیحدگی کا باضابطہ بیان جاری نہیں ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں