وزیراعظم کو قتل کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے فیصل واوڈا کا دعویٰ

وزیراعظم نے کہا کہ جس دن موت لکھی ہوگی چلا جاؤں گا، رہنما پی ٹی آئی


ویب ڈیسک March 30, 2022
فیصل واوڈا کی عمران خان کے ہمراہ فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے عمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم کو متعدد بار قتل کی دھمکیاں موصل ہوچکی ہیں اور اب منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سازش رچائی جارہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان کو جب قتل کے منصوبے کے حوالے سے بتایا گیا تو انہوں نے کہا کہ جس دن میری موت لکھی ہوگی چلا جاؤں گا، وہ بہادر اور دلیر آدمی ہیں، کسی صورت ملک کا سودا ہونے دیں گے اور نہ ہی قوم کو کسی کے سامنے جھکنے دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔