پی ٹی آئی کا ڈی چوک پر 7 روزہ جشن کا اعلان

ویب ڈیسک  پير 4 اپريل 2022
پی ٹی آئی کی کارکنان اور شہریوں کو ڈی چوک پر ہونے والے جشن میں شرکت کی دعوت (فوٹو فائل)

پی ٹی آئی کی کارکنان اور شہریوں کو ڈی چوک پر ہونے والے جشن میں شرکت کی دعوت (فوٹو فائل)

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے موجودہ سیاسی صورت حال کے پیش نظر ایک ہفتے تک ڈی چوک پر جشن منانے کا اعلان کیا ہے۔

تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت میں 4اپریل بروز سوموار افطاری کے بعد سے ڈی چوک پر جشن اور شاندار آتشبازی کے انعقاد کا اعلان کیا۔

پی ٹی آئی کے منتظم مرکزی سیکریٹریٹ زاہد حسین کاظمی نے کہا کہ کارکنان بڑی تعداد میں جشن میں شرکت کریں گے جبکہ دیگر شہری اہلِ خانہ کے ہمراہ جشن میں شرکت کریں گی۔

انہوں نے بتایا کہ کل سے شروع ہونے والا جشن آئندہ اتوار (ایک ہفتے) تک جاری رہے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔