ملک میں اپریل سے جون تک بارشیں معمول سے کم ہونے کا امکان

جون میں معمول سے قدرے زیادہ بارشیں متوقع ہیں، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک April 04, 2022
محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق پیشگوئی کر دی۔ فوٹو : فائل

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں اپریل سے جون تک معمول سے کم بارشوں کا امکان ظاہر کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال اپریل اور مئی کے دوران معمول سے کافی کم جبکہ جون میں معمول سے قدرے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

اس دوران گلگت بلتستان، کشمیر، پنجاب اور بلوچستان کے اکثر علاقوں میں معمول یا معمول سے قدرے کم بارشوں کا امکان ہے جبکہ سندھ اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں۔

اپریل سے جون کے دوران ملک بھر میں دن کے وقت درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، خشک موسم اور درجہ حرارت میں اضافہ سے پولی نیشن کے عمل میں تیزی آئے گی جس سے پولن سیزن کا جلد خاتمہ ہوگا۔

خشک موسم کی وجہ سے گندم و شوگر کین کی کھڑی فصلوں کے لیے پانی کی طلب میں اضافہ ہوگا۔

موسم سرما میں معمول سے کم برفباری اورحالیہ سیزن کے دوران معمول سے کم بارشوں کے باعث پانی کے بڑے ذخائرز میں آنے والے سیزن کے لیے پانی کی کمی کا سامنا رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے