گیم شو کے دوران ثنا جاوید کے منہ پر بیگ گرپڑا، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  منگل 5 اپريل 2022
واقعہ اس وقت پیش آیا جب ثنا جاوید دیگر شرکا کے ساتھ گیم کھیل رہی تھیں فوٹواسکرین گریب

واقعہ اس وقت پیش آیا جب ثنا جاوید دیگر شرکا کے ساتھ گیم کھیل رہی تھیں فوٹواسکرین گریب

کراچی: اداکارہ ثنا جاوید کے منہ پر گیم شو کے دوران بیگ گرپڑا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور حال ہی میں ساتھی ماڈلز اور میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ تنازع کی زد میں آنے والی ثنا جاوید کے منہ پر نجی چینل کے ’گیم شو‘ کے دوران بیگ گر پڑا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب ثنا جاوید دیگر شرکا کے ساتھ گیم کھیل رہی تھیں اور ایک شخص نے بیگ ان کی طرف پھینکا۔ تاہم ثنا جاوید بیگ کو کیچ نہیں کرپائیں اور وہ زوردار طریقےسے ان کے منہ پر لگا۔

واقعہ میں ثنا جاوید کو کوئی چوٹ تو نہیں آئی، تاہم ان کے منہ پر بیگ گرنے کی ویڈیو پورے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماڈلز کیساتھ بدتمیزی؛ مقبول برانڈ کا ثنا جاوید سے علیحدگی کا اعلان

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اداکارہ ثنا جاوید ساتھی ماڈلز کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے کے تنازع میں پھنس گئی تھیں۔ ماڈل منال سلیم نے ثنا جاوید کا نام لیے بغیر ان پر الزام لگایا تھا کہ یہ اداکارائیں ہمیں دو ٹکے کی ماڈلز سمجھتی ہیں۔ منال سلیم کے بعد متعدد میک اپ آرٹسٹوں اور اداکاروں نے بھی ثنا جاوید کے رویے کو نامناسب قرار دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔