فنکاروں کی جانب سے عبادت کرنے کی ویڈیوز شیئر کیے جانے پر صارفین برہم

سوشل میڈیا پر لوگ فنکاروں پر اس چیز کا دکھاوا کرنے کے لیے تنقید کررہے ہیں جو مسلمانوں پر فرض ہے


ویب ڈیسک April 07, 2022
رمضان المبارک کا مقدس مہینہ روحانی عکاسی، خود کو بہتر کرنے اورخدا کی عبادت کا وقت ہے فوٹوسوشل میڈیا

فنکاروں کی جانب سے رمضان المبارک میں نماز پڑھنے اور عبادت کرنے کی ویڈیوز شیئر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

رمضان المبارک کا مقدس مہینہ روحانی عکاسی، خود کو بہتر کرنے اورخدا کی عبادت کا وقت ہے۔ ہر مسلمان کی طرح پاکستانی فنکار بھی ماہ رمضان بھرپور جوش و جذبے سے منارہے ہیں اور سوشل میڈیا پر سحر و افطار اور خدا کی عبادت کرتے ہوئے ویڈیوز و تصاویر شیئر کررہے ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ اریبہ حبیب کی سیٹ پر نماز پڑھتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی اور چند روز قبل صبور علی نے اپنے شوہر اداکار علی انصاری کی نماز پڑھتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین جہاں فنکاروں کے اس روحانی پہلو کو دیکھ کر خوش ہیں، وہیں کچھ لوگ ان پر اس چیز کا دکھاوا کرنے کے لیے تنقید کررہے ہیں جو مسلمانوں پر فرض ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے یقیناً یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ہر کوئی عبادت کررہا ہے اور رمضان کے مقدس مہینے کی خوشیوں سے لطف اندوز ہورہا ہے لیکن مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ فنکار اس کی تشہیر کیوں کررہے ہیں۔ آپ عبادت اپنے لیے کرتے ہیں دکھاوے کے لیے نہیں یہ غلط ہے۔ ایک صارف نے کہا عبادتوں کا بھی دکھاوا۔








تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں