دنیا کی سب سے پتلی فلک بوس عمارت جو 1428 فٹ اونچی ہے

اس عمارت کی بنیاد کا رقبہ 400 مربع گز سے بھی کم ہے اور یہ اپنی چوڑائی کے مقابلے میں 24 گنا اونچی ہے


ویب ڈیسک April 09, 2022
اس عمارت کی بنیاد کا رقبہ 400 مربع گز سے بھی کم ہے اور یہ اپنی چوڑائی کے مقابلے میں 24 گنا اونچی ہے۔ (تصاویر: متفرق ویب سائٹس)

نیویارک سینٹرل پارک کے قریب حال ہی میں ایک نئی عمارت کی تعمیر مکمل ہوئی ہے جو 1428 فٹ اونچی اور 84 منزلہ ہونے کے باوجود اتنی پتلی ہے کہ دور سے دیکھنے پر کسی بانس جیسی نظر آتی ہے۔

اس کی بنیاد کا رقبہ 400 مربع گز سے بھی کم ہے، یعنی اس عمارت کی اونچائی، اس کی چوڑائی سے 24 گنا زیادہ ہے۔



''اسٹینوے ٹاور'' کہلانے والی یہ عمارت جدید ترین تعمیراتی ٹیکنالوجی کا شاہکار ہے جس میں دستیاب جگہ کا غیرمعمولی انداز سے استعمال کیا گیا ہے۔



فلک بوس ہونے کے باوجود، اسٹینوے ٹاور میں صرف 60 رہائشیوں کی گنجائش ہے جنہیں یہاں 82 فٹ لمبے سوئمنگ پول، فٹنس سینٹر، خوبصورت ٹیرس اور پرائیویٹ ڈائننگ روم سمیت، زندگی کی درجنوں آسائشیں حاصل ہوں گی۔



البتہ ان آسائشوں کی قیمت بھی بہت زیادہ ہے کیونکہ اسٹینوے ٹاور میں ایک کمرے والے ''اسٹوڈیو اپارٹمنٹ'' (دڑبہ فلیٹ) کی قیمت 77 لاکھ 50 ہزار ڈالر (ایک ارب 44 کروڑ پاکستانی روپے) ہے جبکہ پینٹ ہاؤس ''صرف'' 6 کروڑ 60 لاکھ ڈالر (13 ارب 29 کروڑ پاکستانی روپے) میں برائے فروخت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں