پی ٹی آئی کے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی پر عائد تمام اعتراضات مسترد

شہباز شریف پر مقدمات درج ہیں، آرٹیکل 233 کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کا اختیار دیتا ہے، بابر اعوان


ویب ڈیسک April 10, 2022
شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں، بابر اعوان ۔(فوٹو:فائل)

تحریک انصاف کے شہباز شریف پر اٹھائے گئے اعتراضات مسترد ہوگئے اور شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی منظورہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نئے قائد ایوان کے لیے شہباز شریف اور شاہ محمود قریشی نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ تحریک انصاف نے شہباز شریف پر اعتراضات عائد کردیے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے بابر اعوان نے اعتراض کیا کہ شہباز شریف پر مقدمات درج ہیں، آرٹیکل 233 کاغذات نامزدگی کو منظور کرنے یا مسترد کرنے کا تین جگہ پر اختیار دیتا ہے، شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔

تاہم سیکریٹری قومی اسمبلی نے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے