نومنتخب وزیراعظم کا کم ازکم تنخواہ 25 ہزار کرنے اور پنشن میں اضافے کا اعلان

ویب ڈیسک  پير 11 اپريل 2022
وزیراعظم کا اپنے پہلے ہی خطاب میں پنشن بھی دس فیصد بڑھانے کا اعلان ۔ فوٹو : آن لائن

وزیراعظم کا اپنے پہلے ہی خطاب میں پنشن بھی دس فیصد بڑھانے کا اعلان ۔ فوٹو : آن لائن

 اسلام آباد: نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے کم ازکم ماہانہ تنخواہ 25 ہزار روپے کرنے کا اعلان کردیا۔

اس بات کا اعلان انہوں نے قومی اسمبلی میں بطور وزیراعظم اپنے پہلے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں کم از کم ماہانہ اجرت 25 ہزار روپے ماہانہ کی جارہی ہے جس کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔

انہوں نے اس کے ساتھ ہی پنشن بھی 10 فیصد بڑھانے کا اعلان کیا اور کہا کہ اس کا اطلاق بھی یکم اپریل سے ہوگا۔

دریں اثنا شہباز شریف نے کہا کہ سرمایہ کاروں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے وہ ملازمین کی جن کی تنخواہیں ایک لاکھ تک ہیں ان کی تنخواہوں میں دس فیصد تک اضافے کریں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔