ٹرین بم دھماکا کیس جے آئی ٹی کیلیے ملزمان کا 10 روزہ ریمانڈ

ملزمان سے تحقیقات کیلیے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی ہے، پولیس


Staff Reporter February 27, 2014
ملزمان سے تحقیقات کیلیے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیدی ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ریلوے ٹرین بم دھماکے سے اڑانے اور دہشت گردی کے الزام میں ملوث عبدالخالق ، غلام علی ، لال بخش ، عبدالرشید اور اربیلو کو جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی ) سے تحقیقات کیلیے 10روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا۔

بدھ کو تھانہ اسٹیل ٹائون نے مذکورہ ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج بشیر احمد کھوسو کے روبرو پیش کیا تھا، اس موقع پر پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے تحقیقات کیلیے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی ہے اور تحقیقات کیلیے ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔