اتحادی چند ہفتوں کی حکومت میں لوٹ مچانا چاہتے ہیں فواد چوہدری

کرائم منسٹر ساتویں دن بھی کابینہ تشکیل نہیں دے پا رہا، فواد چوہدری


ویب ڈیسک April 18, 2022
ملک کے معاملات حکومت کے بغیر چل رہے ہیں،فواد چوہدری:فوٹو:فائل

BHAKKAR: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اتحادی چند ہفتوں کی حکومت میں لوٹ مچانا چاہتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ کرائم منسٹرساتویں دن بھی کابینہ تشکیل نہیں دے پا رہا۔ملکی معاملات حکومت کے بغیرچل رہے ہیں۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اتحادی جتھے میں لوٹ کے مال کے حصے ہی طے نہیں ہورہے۔ سب چند ہفتوں کی حکومت میں لوٹ مچانا چاہتے ہیں۔ ملکی میں ڈیزل اوردیگرپٹرولیم مصنوعات کا بحران پیدا ہورہا ہے۔

مقبول خبریں