چین میں کورونا کی نئی لہرمیں 3 افراد ہلاک

شنگھائی میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے مارچ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے


ویب ڈیسک April 18, 2022
کورونا سے ہلاک تینوں افراد نے ویکسین نہیں لگوائی تھی،چینی حکام:فوٹو:فائل

چین میں کووڈ کی نئی لہرکے باعث 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق چین کے شہرشنگھائی میں کورونا کی نئی لہر سے 3افراد ہلاک ہوگئے۔ شنگھائی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کوروکنے کے لئے مارچ سے لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

شنگھائی کے کمیشن برائے صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی نئی لہرمیں ہلاک ہونے والے تینوں افراد نے ویکسین نہیں لگوائی تھی اوران کی عمریں 89 سے 91 سال کے درمیان تھیں۔

حکام کے مطابق شنگھائی میں 60 سال کی عمر سے زائد صرف 38 فیصد افراد نے کورونا کی ویکسین لگوائی ہے۔شہرمیں بڑے پیمانے پرکورونا ٹیسٹنگ جاری ہے۔

مقبول خبریں