بالی ووڈ اداکاراؤں کا حقیقی زندگی میں ساس بہو کا رشتہ اور تعلقات کیسے ہیں؟

ویب ڈیسک  جمعرات 21 اپريل 2022
بالی ووڈ اداکاراؤں کے اپنی ساس کیساتھ تعلقات

بالی ووڈ اداکاراؤں کے اپنی ساس کیساتھ تعلقات

 ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ سمیت دیگر اداکاراؤں کی ساسوں نے اپنی بہوؤں سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی۔

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ سسرال میں قدم رکھتے ہی اپنی دھاک بٹھا چکی ہے، مگر عالیہ سے متعلق ان کی ساس کیا تبصرہ کررہی ہیں آئیے قارئین کو بتاتے ہیں۔

عالیہ بھٹ نے اپنی ساس نیتو سنگھ کیساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں ساس اور نئی نویلی بہو کے درمیان محبت نظر آرہی ہے، سابق اداکارہ نیتو سنگھ کا اپنی بہو سے متعلق کہنا ہے کہ ’عالیہ بھٹ بہت اچھی ہیں‘۔

پریانکا چوپڑا کی سا ڈینس جونس ہمیشہ ہی اپنی بہو کی تعریفوں کے پل باندھتی نظر آتی ہیں جب کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی والدہ (کترینہ کی ساس) کے تعلقات بھی کافی خوشگوار ہیں جس کا ثبوت کترینہ کے انسٹاگرام پر سیئر کی گئی تصویر ہے۔

دپیکا پڈوکون اور ساس انجو بھوانی کے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں اور ساس بہو اکثر مواقعوں پر ایک ساتھ باہر گھومتی ہوئی نظر آئی ہیں۔

مزید پڑھیں : عالیہ بھٹ سمیت کتنی اداکاراؤں نے سفید عروسی لباس کو ترجیح دی

اداکارہ جینیلیا دیشمک اور ساس وشالی دیشمک کے درمیان بھی محبت کی مثال نہیں ملتی اور اکثر جینیلیا اپنی ساس سے اچھے تعلقات پر تبصرہ کرتی نظر آتی ہیں اسی طرح کرینہ کپور، میرا کپور سونم کپور اور ایشوریہ رائے کی ساس بھی ہمیشہ بہوؤں کا خیال رکھتی ہیں جس کا اقرار اداکارائیں اپنے انٹرویوز میں بارہا کرچکی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔