مہمانوں کوبھنگ ملا کھانا کھلانے پردلہن گرفتار

شادی میں شریک متعدد مہمانوں کو کھانے کے بعد حالت غیرہونے پراسپتال منتقل کیا گیا تھا


ویب ڈیسک April 22, 2022
پولیس نے2 ماہ کی تحقیقات کے بعد دلہن اورکیٹررکوگرفتارکیا:فوٹو:فائل

کراچی: امریکا میں شادی کے مہمانوں کوبھنگ ملا کھانا کھلانے پردلہن اورتقریب کے کیٹرر کوگرفتارکرلیا گیا۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں شادی کی ایک تقریب میں مہمانوں کے کھانے میں بھنگ ملانے پردلہن اورکیٹرر کوگرفتارکرلیا گیا۔شادی کی تقریب میں شامل مہمانوں نے پیٹ میں درد اور قے کی شکایت کی تھی اورمتعدد مہمانوں کو طبیعت خراب ہونے پراسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

پولیس نے2 ماہ کی تحقیقات کے دوران شادی کی تقریب کے کھانے اورمشروبات کے نشہ آورٹیسٹ بھی کروائے تھے جن کی رپورٹس آنے کے بعد دلہن اور کیٹرر کو گرفتارکیا۔دلہن ڈانیا سوبودا اور کیٹرر جوئے سلین برائن کو ملاوٹ ، کوتاہی برتنے اور چرس فراہم کرنے کے الزامات کا سامنا ہے۔

شادی کی تقریب 19 فروری کو فلوریڈا کے شہرلانگ ووڈ میں ہوئی تھی۔

مقبول خبریں