شکریہ بٹلر، مشتاق احمد انگلش کرکٹر کی طرف سے تعریف پر مسرور

ویب ڈیسک  منگل 26 اپريل 2022
(فوٹو: ایکسپریس نیوز)

(فوٹو: ایکسپریس نیوز)

ممبئی / کراچی: انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق بالنگ کنسلٹنٹ کے طور پر کام کرنے پر مشتاق احمد نے جوز بٹلر کی جانب سے نیک خواہشات پر کرکٹر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ کسی کے ساتھ کام کریں اور وہ آپ کے کام کو یاد رکھے تو بےحد خوشی ہوتی ہے۔

مشتاق احمد نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میری جوز بٹلر کے ساتھ کمیونیکیشن ہوئی میں نے اس کا شکریہ ادا کیا ہے، انہوں نے کہا کہ کوچ کا کام اپنا نالج اور تجربہ کھلاڑیوں تک منتقل کرنا ہوتا ہے، باقی کھلاڑی کی اپنی محنت ہوتی ہے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو ہم اپنا تجربہ منتقل کررہے ہیں، محنت کرنا کھلاڑیوں کا کام ہے۔

گزشتہ روز انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں ایک انٹرویو میں اپنی کارکردگی میں بہتری کا کریڈٹ مشتاق احمد کو دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ سابق کوچ کی بدولت میدان کے چاروں طرف چھکے مارنے کے قابل ہوا۔

جوز بٹلر کا مشتاق احمد کے حوالے سے بیان

انگلش کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلےباز جوز بٹلر نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں اپنی کامیابی کا سہرا مشتاق احمد کے سر باندھ دیا ہے۔

انگلش کرکٹ ٹیم کے اوپنر جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ کمزور پوائنٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے درست کروایا، بٹلر نے بتایا کہ میں آف سائیڈ پر مارنے کے بعد ہمیشہ اپنی ٹانگ کو سائیڈ پر لاؤں، اگر اپنی ٹانگ کو سائیڈ پر نہیں رکھوں گا تو کبھی بھی آف سائیڈ پر گیند کو نہیں مارسکوں گا۔

جارح مزاج اوپنر نے کہا کہ آئی پی ایل میں اپنی کارکردگی سے خوب لطف اندوز ہورہا ہوں اور اسی شاندار پرفارمنس کی بدولت ہی ان کی ٹیم راجھستان رائلز پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

واضح رہے کہ انگلش بلےباز نے اب تک آئی پی ایل میں 491 رنز بناکر ٹاپ اسکورر ہیں جبکہ انہوں نے 81.23 کی اوسط سے محض 7 اننگز میں 3 سنچریاں اسکور کررکھی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔