اداکاری کے بعد عامر خان کا نیا ٹیلنٹ سامنے آگیا

ویب ڈیسک  جمعرات 28 اپريل 2022
عامر خان خان کی بیٹی ایرا خان نے انسٹاگرام پر اپنے والد کے ساتھ چند تصاویر شیئر کی ہیں، فوٹوفائل

عامر خان خان کی بیٹی ایرا خان نے انسٹاگرام پر اپنے والد کے ساتھ چند تصاویر شیئر کی ہیں، فوٹوفائل

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان صرف اداکاری اور ہدایت کاری میں نہیں بلکہ میک اپ کرنے میں بھی کمال رکھتے ہیں۔

اداکار عامر خان ہر فن مولا نکلے وہ اداکاری اور ہدایت کاری توکمال کی کرتے ہی ہیں، تاہم حال میں ان کا ایک اور نیا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے جس نے ان کے چاہنے والوں کو حیران کردیا۔

دراصل عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے انسٹاگرام پر اپنے والد کے ساتھ چند تصاویر شیئر کیں اور لوگوں کو یہ بتاکر سرپرائز کردیا کہ ان کا میک اپ ان کے والد نے کیا ہے۔ ایرا خان نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا اندازہ لگائیں میرا میک اپ کس نے کیا ہے؟

پھر ایرا نے خود ہی بتادیا کہ ان کا میک اپ ان کے والد عامر خان نے کیا ہے۔ ایرا نے لکھا یہ دلچسپ ہوتا ہے جب آپ کے والد آپ کے پاس آتے ہیں اوردعویٰ کرتے ہیں کہ وہ آپ کا میک اپ آپ سے بہتر کرسکتے ہیں۔۔ اور ان کی بات بالکل درست نکلے۔

کیپشن کے آخر میں ایرا نے تمام لوگوں سے سوال پوچھا کہ اس میک اپ کا یوٹیوب ٹوٹوریل کون دیکھنا چاہتا ہے؟ تصاویر میں ایرا اپنے والد کے ساتھ شرارتیں کرتی ہوئی بھی نظر آئیں۔


View this post on Instagram

A post shared by Ira Khan (@khan.ira)

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔