کسی کو پاک چین دوستی سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گےچینی وزارت خارجہ

پاک چین تعاون کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو دونوں ملک نا کام بنادیں گے,ترجمان چینی وزارت خارجہ


ویب ڈیسک April 29, 2022
پاکستان نے جامعہ کراچی حملے کے ذمہ داروں کوکیفرکردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ہے،ترجمان چینی وزارت خارجہ:فوٹو:فائل

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی کوپاک چین دوستی کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اورچین کی دوستی اورتعاون کرسبوتاژکرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔ پاک چین تعاون کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو دونوں ملک نا کام بنادیں گے۔



انہوں نے کہا کہ یقین ہے پاکستان پاک چین تعاون یقینی بنانےکیلئے مزید مضبوط اقدامات کرےگا۔پاکستان نے چینی باشندوں، پراجیکٹس،تنظیموں کو موثر سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ پاکستان کراچی حملے کے ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے بھرپور تحقیقات کررہا ہے۔

مقبول خبریں