عید کی تعطیلات کے دوران آندھی و گرچ چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

کراچی سمیت سندھ کے اکثر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں و آندھی چلنے کی توقع


ویب ڈیسک April 29, 2022
گرمی کی حالیہ لہر میں کمی کا امکان ہے، محکمہ موسمیات۔ فائل : فوٹو

عید کی تعطیلات کے دوران ملک میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی جبکہ بارشوں کے باعث حالیہ گرمی کی لہر میں کمی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق عید کی تعطیلات کے دوران گرمی کی حالیہ لہر میں کمی کا امکان ہے اور یکم سے تین مئی کے دوران بلوچستان سندھ و پنجاب کے اکثر علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یکم سے دو مئی کے دوران کراچی سمیت سندھ کے اکثر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں و آندھی چلنے کی بھی توقع ہے، دو سے چار مئی کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں گرد آلود ہواؤں، آندھی و گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ یکم سے پانچ مئی کے دوران خیبر پختونخوا و کشمیر گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں و گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دو سے پانچ مئی کے دوران گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

مقبول خبریں