گورنر سندھ کیلیے وسیم اختر ، عامر خان اور نسرین جلیل کے نام تجویز

ویب ڈیسک  پير 2 مئ 2022
تجاویز وزیر اعظم کو ارسال کردی گئیں۔ فائل فوٹو

تجاویز وزیر اعظم کو ارسال کردی گئیں۔ فائل فوٹو

 کراچی: گورنر سندھ کے عہدے کے لیے نو منتخب حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے تجاویز وزیر اعظم شہباز شریف کو بھجوادیں۔

ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کے لیے ایم کیو ایم کی جانب سے وسیم اختر، عامر خان اور نسرین جلیل کا نام وزیراعظم کو بھجوایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جاوید حنیف اور احمد چنائے کا نام بھی گورنر سندھ کے عہدے کے لیے زیر غور ہے۔

ناموں پر رابطہ کمیٹی کے ہر رکن سے رائے لینے کے بعد متفقہ طور پر نام ارسال کیے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔