ڈاکٹر مرتضیٰ سید قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک مقرر

مرتضیٰ سید کا آئی ایم ایف کے ساتھ کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل


ویب ڈیسک May 04, 2022
مرتضیٰ سید کا آئی ایم ایف کے ساتھ کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل

اسٹیٹ بینک کے سینئر ترین ڈپٹی گورنر ڈاکٹر مرتضیٰ سید کو قائم مقام گورنر مقرر کردیا گیا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی مدت ملازمت مکمل ہوگئی ہے ، قانون کے مطابق نئی تعیناتی تک سینئر ترین ڈپٹی گورنر عہدہ سنبھالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی مدتِ ملازمت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مرتضیٰ سید کا آئی ایم ایف کے ساتھ کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے، وہ ایک معروف ماہر معاشیات ہیں جو گورنر اسٹیٹ بینک کا عہدہ سنبھالیں گے۔



واضح رہے کہ حکومت نے گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی تین سالہ میعاد ختم ہونے پر ان کی مدت میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مقبول خبریں