- علاقائی صورتحال کے تناظر میں ایرانی صدر کا دورہ انتہائی اہم ہے، وزیرداخلہ
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
- انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر محمد عامر کے ڈیبیو جیسے احساسات
- کُتا دُم کیوں ہلاتا ہے؟ سائنسدانوں کے نزدیک اب بھی ایک معمہ
- بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
- خواتین کو پیش آنے والے ماہواری کے عمومی مسائل، وجوہات اور علاج
عمران خان کے خلاف کرپشن تحقیقات کیلیے فرح خان کو دبئی سے واپس لانے کا فیصلہ
اسلام آباد: حکومت نے سابق خاتون اول بشری بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کو دبئی سے پاکستان لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست اور کرپشن کے الزامات کا سامنا کرنے والی فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کو دبئی سے پاکستان واپس لا نے کا فیصلہ کرلیا ہے، فرح گوگی پر الزام ہے کہ انہوں نے عمران نیازی کی فرنٹ مین کا کردار ادا کیا اور اس حوالے سے ان سے حقائق معلوم کرنے ہیں، فرح گوگی پر جو الزامات سامنے آئے ہیں ان کی تفتیش کے لئے ان موجودگی ضروری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فرح گوگی کو دوبئی سے واپس لانے کی قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: فرح خان کے خلاف کیس کی شفاف انداز میں تحقیقات ہوں گی، نیب
دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے تحریک انصاف سینٹرل سیکریٹریٹ کے چار ملازمین کے بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات حاصل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، ان ملازمین میں طاہر اقبال، محمد نعمان افضل، محمد ارشد اور محمد رفیق شامل ہیں، ان ملازمین کے نجی اکاؤنٹس میں 2008 سے لے کر 2022 تک جتنی رقوم آئی ہیں ان کا ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے، اور ان کے نجی اکاﺅنٹس میں آنے والی بھاری رقوم کا ریکارڈ اسٹیٹ بینک سے منگوایا جارہا ہے، جب کہ شواہد کی روشنی میں گرفتار یاں بھی عمل میں آئیں گی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: خاتون اول کی قریبی دوست فرح خان پراراضی پرقبضے کا مقدمہ سامنے آگیا
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نیازی کی فارن فنڈنگ کے 2013 سے 2022 کے 9 سال کا ریکارڈ بھی منگوا لیا گیا ہے، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں صرف 5 سال تک کے عرصے کا ریکارڈ ہے، اور اسٹیٹ بینک الیکشن کمیشن کو مالی سال 2008-9 سے 2012-13 تک کی مدت کا ریکارڈ فراہم کرچکا ہے، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مدت کے بعد پی ٹی آئی کو اور بھی زیادہ اور بھاری غیرقانونی رقوم فراہم ہوئی ہیں، ریکارڈ سے پتہ چلے گا کہ عمران خان نے دھرنے کے دوران کس کس سے کتنے پیسے لئے، انڈیپنڈنٹ آڈیٹرز کے ذریعے ریکارڈ کی فارنزک جانچ پڑتال ہوگی، اور ایف آئی اے اور ایف بی آر اپنی اپنی سطح ریکارڈحاصل کرکے کارروائی کریں گے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: نیب نے فرح خان کے خلاف تحقیقات کی منظوری دیدی
دوسری جانب ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی اور عمران خان نیازی کے خفیہ انٹرنیشنل بینک اکاﺅنٹس کے ریکارڈ کے لئے عالمی بینکس کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے دور میں ڈیٹا ایکسچینج ایگریمنٹ ہوا تھا، اس معاہدے کے تحت ایف بی آر کو قانونی اختیار حاصل ہے کہ وہ عالمی بینکس سے ریکارڈ حاصل کرسکتا ہے، اور اسی معاہدے کے تحت کارروائی عمل میں آئے گی، حکومت کی جانب سے امریکا، برطانیہ، کینیڈا، ناروے، فن لینڈ، ناروے، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا سمیت دیگر غیر ملکی بینک اکاﺅنٹس کا ریکارڈ حاصل کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان نیازی کے گوشواروں اور آمدن کی جانچ پڑتال کرانے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے، گوشواروں اور سامنے آنے والے ریکارڈ کا تقابلی جائزہ لے کر قانونی کارروائی کی جائے گی۔
’عمران خان فرح گوگی بچاؤ مارچ کرنے جارہے ہیں‘
بعد ازاں مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ فرح گوگی کو واپس لانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں، ایف بی آر سے تمام ریکارڈ طلب کر لیا ہے، فرح گوگی کے حوالے سے باتوں کا عمران خان کو جواب دینا پڑے گا۔
انہوں نے بتایا کہ فرح گوگی کو واپس لا کر تحقیقات کا آغاز کیا جائے گا، ہمارے پاس شواہد آنا شروع ہو گئے ہیں، جن میں فرح گوگی کے ٹرانسفرپوسٹنگ اور منصوبوں کے ٹھیکوں میں کرپشن کے ثبوت ہیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ فرح گوگی عمران خان کی بے نامی ہے،عمران خان کا ذریعہ آمدن کیا ہے؟ انہوں نے 45بینک اکاؤنٹس کی ٹرانزیکشن سے 85کروڑ کمایا، فرح گوگی کا براہ راست تعلق عمران خان کی اہلیہ سے ہے، جیسے ہی عمران خان کے اقتدار کو خطرہ ہوا فرح گوگی باہر چلی گئی، اُس نے عمران خان کے ایما پر ساری کرپشن کی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا فرح گوگی کا دفاع کرنا ثبوت ہے کہ ان کی بے نامی پراپرٹیز ہیں، عمران خان بتائیں زمان پارک والا نیاگھر کس نے بنایا۔؟
عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ عمران خان فرح گوگی کا ذریعہ آمدن بتا رہے تھے، وہ پہلے اپنا ذریعہ آمدن تو بتائیں، عمران خان نے فرح گوگی کوبھگایا،اب گوگی بچاؤ مارچ کرنے جا رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔