- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
فرح خان کے خلاف کیس کی شفاف انداز میں تحقیقات ہوں گی، نیب
لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی دوست فرح خان کے خلاف شروع ہونے والی تحقیقات پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کیس نیب کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، جس کی شفاف انداز میں تحقیقات کی جائیں گی۔
نیب کی جانب سے جاری وضاحتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی احتساب بیورو کسی بھی پبلک آفس ہولڈر یا اس کے اہل خانہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوئری کا آغاز کر سکتا ہے، فرح خان کے شوہر احسن جمیل گجر 1997سے 1999 تک ضلع کونسل گوجرانولہ کے چئیرمین رہے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئین کے مطابق سابق عہدے دار یا ان کے اہل خانہ کے خلاف کرپشن و مالی بدعنوانی کی شکایات نیب کے دائرہ اختیار میں آتی ہیں، نیب فرح خان کیس کی شفاف انداز میں تحقیقات کرے گا۔
ترجمان کے مطابق نیب ہیڈکوارٹرزکی جانب سے این اے او -1999 اور آملہ ایکٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے فرح خان کے خلاف انکوائری نیب لاہور کو بھیجی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: آمدنی سے زائد اثاثے؛ نیب نے فرح خان کے خلاف تحقیقات کی منظوری دیدی
دریں اثنا پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پریس کانفرنس میں فرح خان کے خلاف مقدمے کی تحقیقات کی مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی انتقام قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ریئل اسٹیٹ کا کام حرام نہیں ہے اور نہ اس سے ہونے والی آمدنی کا طریقہ غلط ہے۔
واضح رہے کہ فرح خان عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست ہیں، جن پر مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلزپارٹی اور علیم خان سمیت دیگر نے کرپشن کے سنگین الزامات عائد کیے تھے، جس کے بعد خاتون پاکستان سے دبئی روانہ ہوگئیں تھیں اور وہ اب وہیں پر ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔