لڑکی کی لاش کی بے حرمتی کا واقعہ ناقابل برداشت ہے حمزہ شہباز

لڑکی کی لاش کی بیحرمتی کے الزام میں گورکن سمیت 2 افراد کو گرفتارکرلیا گیا


ویب ڈیسک May 06, 2022
لڑکی کی میت کو پوسٹمارٹم اورقانونی کارروائی کے بعد دوبارہ سپرد خاک کردیا گیا:فوٹو:فائل

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کہنا ہےکہ لڑکی کی لاش کی بے حرمتی کا واقعہ ناقابل برداشت ہے۔

پنجاب کے وزیراعلی حمزہ شہباز نے گجرات میں معذورلڑکی کی لاش کی بے حرمتی کے دلدوز واقعہ کا نوٹس لے لیا۔وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے لاش کی بے حرمتی کے واقعے کو ناقابل برداشت قراردیتے ہوئے کمشنراورآرپی او سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کوفوری قانون کی گرفت میں لینے کی ہدایت کی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گورکن سمیت 2 افراد کو گرفتارکرلیا۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ رات کے وقت قبرستانوں میں آنے جانے والوں پرکڑی نظر رکھی جائے قبرستانوں میں لائٹس کا مناسب انتظام کیا جائے اورایسے واقعات کی روک تھام کے لئے موثراقدامات کئے جائیں۔

گجرات میں معذورلڑکی کی لاش کوقبر سے نکال کربے حرمتی کی گئی تھی۔ لڑکی کے لواحقین کولاش قبرسے دورملی تھی۔معذور لڑکی کی لاش کا پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد پولیس کے سخت حفاظتی پہرے میں میت کو دوبارہ سپرد خاک کر دیا گیا ۔

مقبول خبریں