حکومت کا سابق وفاقی وزیر بلیغ الرحمن کو گورنر پنجاب بنانے کا فیصلہ

وزیراعظم آفس نے سمری صدر مملکت کو بھجوا دی


ویب ڈیسک May 07, 2022
وزیراعظم آفس نے سمری صدر مملکت کو بھجوا دی

KABUL: سابق وفاقی وزیر بلیغ الرحمن کا نام گورنر پنجاب کے لئے صدر کوارسال کردیاگیا۔

حکومت نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے بلیغ الرحمن کا نام گورنر پنجاب کے لئے صدرمملکت کو ارسال کیاگیا ہے۔

https://twitter.com/RanaAamirilyas/status/1522875398496919552

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پچھلی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو عہدے سے برطرف کرکے عمر سرفراز چیمہ کو گورنر بنایا تھا۔ عمر چیمہ نے ن لیگ کی نئی حکومت کےلیے کئی مشکلات کھڑی کیں اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لینے سے انکار کردیا تھا۔

مقبول خبریں