نیب نے مختلف محکموں سے فرح خان کی جائیداد کی تفصیلات مانگ لیں

طالب فریدی  منگل 10 مئ 2022
(فوٹو:فائل)

(فوٹو:فائل)

 لاہور: نیب نے فرح خان کے خلاف تحقیقات میں مختلف محکموں سے فرح کی جائیداد اور بینکوں سے اکاؤنٹس اور ٹرانزیکشن کا ریکارڈ مانگ لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق خاتون اول کی سہیلی فرح خان اور اس کے شوہر کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثوں کے معاملے میں نیب نے مختلف محکموں کو فرح خان کے اثاثوں کا ریکارڈ فراہم کرنے کے لیے مراسلے جاری کردیے۔

یہ پڑھیں : فرح خان کا شوہر سمیت دبئی سے وطن واپسی کا فیصلہ

نیب لاہور نے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنر سے فرخ کی جائیداد کا ریکارڈ مانگا ہے۔ ایف بی آر، ایس آئی سی پی اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کو بھی مراسلے جاری کیے گئے ہیں۔ مراسلے میں مختلف بینکوں سے فرح خان کے اکاؤنٹس اور ٹرانزیکشنز کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : آمدنی سے زائد اثاثے؛ نیب نے فرح خان کے خلاف تحقیقات کی منظوری دیدی

واضح رہے کہ فرحت شہزادی المعروف فرح خان اور اس کے شوہر احسن جمیل گجر کے خلاف نیب لاہور میں انکوئری جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔