عمران خان کے نوعمر پرستار کی بنی گالہ میں ملاقات کروا دی گئی

ویب ڈیسک  جمعرات 12 مئ 2022
 ابوبکر نے عمران خان کو انگوٹھی تحفے میں دی، اور اپنی قمیض پر عمران خان کا آٹو گراف بھی لیا۔ فوٹو:سوشل میڈیا

ابوبکر نے عمران خان کو انگوٹھی تحفے میں دی، اور اپنی قمیض پر عمران خان کا آٹو گراف بھی لیا۔ فوٹو:سوشل میڈیا

 اسلام آباد: ‏عمران خان کےنوجوان پرستارابوبکرکی بنی گالہ میں ملاقات کروادی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختون خوا کے ضلع لکی مروت سے تعلق رکھنے والے لڑکے ابوبکر نے بنی گالہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرلی۔

نوعمر پرستار ابوبکر عمران خان سے ملاقات کے لیے ایبٹ آباد جلسے میں آیا تھا، تاہم اس کی عمران خان سے ملاقات نہ ہوسکی، جس پر وہ زار وقطار رویا اور اس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مقامی قیادت نے ابوبکر کی عمران خان سے ملاقات کرادی، اس موقع پر ابوبکر نے عمران خان کو انگوٹھی تحفے میں دی، اور اپنی قمیض پر عمران خان کا آٹو گراف بھی لیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔