سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی جانب سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کیے جانے کا انکشاف

دونوں گاڑیاں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فراہم کی تھیں اور وہ دنوں بلٹ پروف لگژری ہیں، ذرائع


ویب ڈیسک May 13, 2022
—فائل فوٹو

NEW YORK: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ اس وقت عثمان بزدار کے پاس دو سرکاری گاڑیاں تاحال زیر استعمال ہیں جس کی واپسی کے لیے باقاعدہ مراسلہ بھی لکھ دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں گاڑیاں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فراہم کی تھیں اور وہ بلٹ پروف لگژری ہیں۔ عثمان بزدار کو تحریری مراسلے میں اس امر کا اظہار کیا گیا کہ سرکاری امور کی انجام دہی کے لیے گاڑیوں کی واپسی ضروری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں